شوبز

30 کلو وزن کم کرنے والی سارہ خان نے فٹنس کا راز بتادیا

سیف علی خان کی بیٹی اور بالی ووڈ کی اداکارہ سارہ علی خان نے 30 کلو وزن کم کرکے اپنی فٹنس کے راز افشاں کردیئے۔

بھارتی اداکارہ نے اپنے موٹاپے کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں نیویارک میں تھی گریجویشن مکمل ہونے میں ایک سال باقی رہ گیا تب میرا وزن آسمان کو چھو رہا تھا 96 کلو گرام وزن میں سے 30 کلو کم کیا۔ نیویارک میں جنک فوڈ کی جگہ سلاد اور ہلکی غذائیں کھانا شروع کیں اور جسمانی سرگرمیوں کو اپنے روٹین کا حصہ  بنایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے عام ورزشیں جیسے چہل قدمی، سائیکلنگ، باکسنگ اور کارڈیو کے امتزاج کو اپنایا جس سے مثبت نتائج مجھے ملنا شروع ہوگئے۔

اس سے قبل انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ اپنی ماں کے سامنے میں اداکارہ بننے کے لئے روتی تھی تو وہ کہتی تھیں پہلے اپنے وزن میں کمی لاؤ جس کے بعد میں نیویارک میں وزن کرنے کی باقاعدہ کلاسز لیتی تھی اور اس دوران والدہ سے ویڈیو کال پر بات کرنا بھی ختم کردی تھی۔

بھارتی اداکارہ نے بتایا تک طویل کوششوں اور خود پر کنٹرول رکھنے کے بعد ایک سے ڈیڑھ سال میں وزن خاصا کم ہوگیا اور میں اسمارٹ نظر آنے لگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button