عائزہ خان معروف ٹوائلٹ کلینر کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

صفائی ستھرائی اور حفظان صحت میں ہارپک مارکیٹ لیڈر رہا ہے۔ اپنی سبقت کو برقرار رکھنے اور برانڈ کو ایک نیا انداز دینے کیلئے عائزہ خان کے ساتھ نئے چہرے اور خوشبو کے ساتھ پروڈکٹ کو دوبارہ لانچ کیا جارہا ہے۔ ٹوائلٹ صاف کرنے کا نیا فارمولا مارکیٹ میں موجود دیگر تیزابی کلینرز کے مقابلے 10گنا بہتر اور زیادہ مؤثر صفائی کا دعوی کرتا ہے۔


نیا طاقتور ٹوائلٹ کلینر اب تین نئی خوشبوؤں جس میں لیوینڈر، سٹرس اور پائن میں دستیاب ہے۔ ہارپک ٹوائلٹ کلینر کو پاکستان بھر میں فلش، کموڈ اور دیگر ٹوائلٹ کی اشیائکو صاف کرنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ نیا فارمولا باتھ روم میں فرش سے لے کر دیوار پر ٹائلز، بیسن اور یہاں تک کے نلوں تک ہر چیز کو صاف کرنے کا بہترین کلینر ہے۔

نیا فارمولا اپنی لا جواب صفائی سے آپ کو احساس دلائے گا کہ آپ کا باتھ روم بالکل نیا ہے۔
اس کے استعمال کی میعاد میں بھی دو سال کی توسیعی کی گئی ہے اور یہ دو نئی خوشبوؤں میں دستیاب ہے جس میں نیمبو اور پھول شامل ہیں۔ہارپک کے باتھ روم اور ٹوائلٹ کلینر آپ کو جراثیم سے محفوظ رکھنے کیلئے تیار کئے گئے ہیں۔ کلینرز باتھ روم اور ٹوائلٹ میں موجود 99.9فیصد جراثیم اور وائرس کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے آپ کا باتھ روم اور ٹوائلٹ ہمیشہ رہے صاف اور محفوط۔

ریکٹ پاکستان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہمایوں فاروق کا کہنا تھا کہ ’ہارپک ٹوائلٹ اور باتھ روم کلینر نئے فارمولیشن کے ساتھ پاکستانی عوام کیلئے حفاظت، صحت اور نشونما کے ریکٹ پاکستان کے ویژن کے عین مطابق ہے۔ ریکٹ کو ایک قابل اعتماد گھریلو نام ہونے پر فخر ہے، جو ہارپک سمیت اپنی تمام مصنوعات کے ذریعہ دنیا کو صاف ستھرا اور صحت مند بنانے کیلئے پر عزم ہے۔
تقریب میں نئے فارمولیشن کے اعلان کے ساتھ ہی برانڈ کی پہلی نئی خاتون سلیبرٹی ایمبیسیڈر عائزہ خان کا بھی اعلان کیا گیا۔ برانڈ کی جانب سے عائزہ خان کا انتخاب ان کی سب کچھ کرنے کی صلاحیت کو مد نظر رکھ کر کیا گیا۔ کیونکہ وہ ایک ورکنگ ویمن ہونے کے ساتھ، بہترین ماں اور دیگر تمام فرائض بھرپور انداز میں انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ایک ایسی سپر ویمن جس کا خواب ہر خاتون دیکھتی ہے۔



