تاریخ پڑھانے والا استاد غیر اخلاقی فلموں کی انڈسٹری میں کیسے آیا؟


غیراخلاقی فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکار کرسچن ٹرپل ایکس ماضی میں ایک ہسٹری (تاریخ) کے استاد ہوا کرتے تھے، تاہم اب ان کو یہ پیشہ چھوڑے 20 برس سے زائد گزر چکے ہیں۔
ڈیلی سٹار کے مطابق کرسچن نے بتایا کہ ایک بار انائٹ کلب میں ان کی ملاقات غیر اخلاقی فلموں کی ایک اداکارہ سے ہوئی، جس نے انہیں اپنی انڈسٹری میں متعارف کرانے کی پیشکش کی۔
گزشتہ روز ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کرسچن نے بتایا کہ انہوں نے غیراخلاقی فلموں کی اس اداکارہ کی پیشکش قبول کر لی اور استاد کی نوکری چھوڑ کر اس فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک چھوٹے سے قصبے کے ہائی اسکول میں طالب علموں کو تاریخ پڑھاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت میری حالت بہت قابل رحم ہوتی تھی۔ میں سالانہ محض 38 ہزار ڈالر کما رہا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ میں نے اس اداکارہ کی پیشکش قبول کی اور فحش فلم انڈسٹری میں کیریئر شروع کر دیا۔



