شوبز
نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ


فیصل آباد میں معروف اسٹیج اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، تاہم اس حملے میں دونوں افراد محفوظ رہے۔
نسیم وکی اور آغا ماجد اسٹیج ڈرامے کے بعد لاہور واپس آ رہے تھے کہ راستے میں رجبا روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے باعث گاڑی کے ٹائر برسٹ ہو گئے، تاہم واقعہ میں دونوں اداکار محفوظ رہے۔
دونوں اداکاروں کے ساتھ اس وقت گاڑی میں تھیٹر کنٹریکٹر راجہ طاہر بھی موجود تھے، فائرنگ کا مقدمہ تھانہ ریل بازار پولیس نے درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں فنکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ فنکاروں پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے، ذمےداروں کو جلد گرفتار کیا جائے۔



