شوبز

نادیہ خان کا شرمیلا فاروقی کی ماں سے بیہودہ سوال

پاکستان کی مشہور و معروف سیاستدان شرمیلا فاروقی کی ماں انیسا فاروقی کے بے تحاشا میک اپ کرنے پر میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے ان سے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ آپ نے اتنا میک اپ کرنا کس سے سیکھا؟ جس پر انیسا فاروقی یہ کہتی نظر آئیں کہ شرمیلا سے سیکھا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Centre Stage (@centrestage__)

سوال کرنے کا انداز کچھ طنزیہ اور مذاق اڑانے والا تھا جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی لوگ نے نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لیا ساتھ ہی شرمیلا فاروقی کا بیان بھی سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ “یہ ایک بے شرم عورت ہے میں اس کے خلاف سائبر کرائم میں کاروائی کروں گی “۔

ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ دیتے ہوئے لکھا کہ نادیہ خان کو انیسا فاروقی کا لحاظ کرتے ہوئے یہ سوچنا چاہئے تھا کہ وہ ان کی ماں کی عمر کی ہیں، ان کا سوال کرنے کا انداز غلط تھا۔

خیال رہے کہ رواں برس ماہِ اکتوبر میں شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button