شوبز

عمران عباس اپنی والدہ کی تصویر کیوں نہیں دکھاتے؟

معروف اداکارعمران عباس کی والدہ کا گذشتہ سال 15 دسمبر کو انتقال ہوا تھا، اب انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کی تصویر نہ دکھانے سے متعلق وضاحت پیش کی ہے۔

عمران عباس اپنی والدہ سے بے حد محبت کرتے تھے اور ان کی وفات  کے بعد انتہائی غمگین ہوگئے تھے۔

اداکار عمران عباس کی جانب سے انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن شروع کیا گیا جس میں کئی مداح ان سے سوالات کرتے رہے۔

مداحوں کی بڑی تعداد خاص طور پر ان سے والدہ کی وفات کے بعد زندگی گزارنے کے بارے میں سوال کرتی دکھائی دی، اس کے علاوہ کچھ صارفین نے عمران عباس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ایک صارف نے عمران عباس سے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اداکار اور ان کی والدہ کی ایک ساتھ تصویر دیکھنا چاہتے ہیں، جس پر عمران نے بتایا کہ انٹرنیٹ یا یوٹیوب پر ان کی والدہ کی جعلی تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنی والدہ کی تصویر کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آج تک شیئر نہیں کی کیونکہ وہ پردہ کرتی تھیں، اور میں نہیں چاہتا کہ ان کی وفات کے بعد بھی انہیں کوئی دیکھے، ان کی روح یقیناً یہ پسند نہیں کرے گی۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ اپنی زندگی کے جس تکلیف دہ دور سے گزر رہے ہیں، میں بھی اسی صورتحال میں ہوں، آپ کس طرح اس پر قابو پارہے ہیں؟

اداکار عمران عباس نے جواب دیا کہ میں زیادہ سے زیادہ خدا کی عبادت میں مشغول رہتا ہوں، قرآن پاک کی تلاوت بھی کرتا ہوں، ساتھ ہی صدقہ بھی دے رہا ہوں، میں اللہ تعالیٰ سے باتیں کرتا ہوں، یہ مجھے بہتر ہونے میں مدد کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button