نیٹ فلکس سیریز میں مہوش حیات مرد کا کردار نبھائیں گی؟


نئی نیٹ فلکس سیریز “دی کراؤن” میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کی کاسٹنگ کے حوالے سے ہونے والے ہنگامے میں اداکارہ مہوش حیات بھی میدان میں آگئیں۔
مہوش حیات نے انسٹاگرام پر مونچھیں لگا کر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں پہچاننا تقریباً ناممکن ہے۔
اداکارہ نے کہا “بھائی آپ سب لوگوں کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے، مجھے کنفیوژن دور کرنے دیں، یہ دراصل میں ہوں جو نیٹ فلکس کے دی کراؤن میں ڈاکٹر حسنات کا کردار نبھاؤں گی، اب افواہوں کے بازار کو ٹھنڈا ہوجانا چاہیے۔ “
مہوش حیات نے ہمایوں سعید کے حوالے سے کہا کہ انہیں ان کے اس ڈرامے میں کاسٹ ہونے پر بہت خوشی ہے۔ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں، وہ ہمایوں کو مبارکباد دیتی ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کی زندگی کے حوالے سے سیریز دی کراؤن میں لیڈی ڈیانا کے پاکستانی محبوب ڈاکٹر حسنات کا کردار نبھانے کیلئے ہمایوں سعید کو کاسٹ کیا گیا ہے۔
ان کی کاسٹنگ پر اداکارہ سکینہ سموں نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کردار کیلئے فواد خان بہترین چوائس تھے، وہ ہمایوں سعید کو کاسٹ کیے جانے کے بعد یہ ڈرامہ نہیں دیکھیں گی۔



