آئمہ بیگ خوفناک حادثے کا شکار ہوتے ہوتے رہ گئیں، جہنم کی یاد دلا دی


پاکستان کی خوبرو گلوکارہ آئمہ بیگ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں۔ کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر رکھی فائر فلیم مشین سے نکلنے والے شعلوں نے انہیں تقریباً اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں آئمہ بیگ کو علی ظفر کی فلم “تیفا ان ٹربل” کے گانے “آئٹم نمبر” کے بول گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
آئمہ بیگ جوں ہی گانا گاتے ہوئے اسٹیج پر آگے کی جانب بڑھیں اسٹیج پر رکھی فائر فلیم مشین سے اچانک ایک خطرناک شعلہ بلند ہوا اور گلوکارہ اپنا چہرہ بچاتے ہوئے فوری طور پر پیچھے ہٹ گئیں۔
View this post on Instagram
آل پاکستان ڈرامہ پیچ آفیشل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ نے شیئرکردہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ آئمہ بیگ لائیو کنسرٹ کے دوران حادثے سے بال بال بچیں، وہ الحمدللہ محفوظ ہیں۔
انسٹاگرام صارفین نے ویڈیو پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایک صارف نے گلوکارہ کو صدقہ دینے کا مشورہ دے دیا، تو ایک نے لکھا کہ ان کے ستارے گردش میں ہیں۔
کچھ صارفین گلوکارہ کو وعظ و نصیحتیں کرتے بھی نظر آئے۔
ایک صارف نے اس حادثے کو اللہ کی طرف سے کیا گیا اشارہ قرار دیا تو ایک اور صارف نے آئمہ بیگ کو جہنم کی آگ یاد دلا دی۔



