شوبز
کانز فلم فیسٹیول: جانی ڈیپ ستائش پر آبدیدہ ہوگئے

فرانس: کانز فلم فیسٹیول 2023 میں ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ اپنی پرفارمنس کیلئے اسٹینڈنگ اویشن ملنے پر جذباتی ہوگئے۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے پر برسوں کورٹ کچہری کے چکر کاٹنے کے بعد جانی ڈیپ نے بڑی اسکرین پر اپنی نئی فلم ’جین ڈو بیری‘ سے واپسی کی ہے۔
جانی ڈیپ کی فلم کو فرانس کے کانز فلم فیسٹیول میں پریمئیر کیلئے پیش کیا گیا، جس نے فلم بینوں کو خوب متاثر کیا۔

جانی ڈیپ نے ہاتھ جوڑ کر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ہالی ووڈ اسٹار کے کانز فیسٹیول میں خوب چرچے رہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

یاد رہے کہ جانی ڈیپ کی فلم ’جین ڈو بیری‘ کو فرانس، بیلجیم، لکسمبرگ اور سوئٹزرلینڈ کے سینما گھروں میں ریلیز کردیا گیا جبکہ جلد اسے دنیا بھر کے دیگر کئی ممالک میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔



