شوبز

سابقہ تمام گرل فرینڈ اچھی تھیں، دو چار گرل فرینڈ کے چھوڑ جانے سے مجھے لگا میری ہی غلطی ہے، سلمان خان ۔

بالی وڈ  دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی سابقہ تمام گرل فرینڈ اچھی تھیں لیکن غلطی انہی کی تھی، یہی وجہ ہے کہ وہ  57 سال کی عمر تک  بھی غیر شادی شدہ ہیں۔

سلمان خان سے ایک بھارتی ٹی وی شو میں شادی  نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو جواب میں سلمان خان لا کہنا تھا کہ جب اوپر والا چاہے گا لیکن ایک بیوی ہونی چاہیے تھی۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان کا کہنا تھا کہ شادی کیلئے دو لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے، پہلی دفعہ میں شادی نہیں ہوئی، جب میں نے شادی کیلئے ہامی بھری تو سامنے سےجواب میں انکار  آیا اور جب سامنے  سے ہاں جواب میں آیا تب میں نے منع کردیا اور اب دونوں جگہوں سے نہ میں ہی جواب ہے اگر ہاں ہوگا تو شادی ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں 57 سال کی عمر کو پہنچ کر بھی غیر شادی شدہ ہوں ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایک بیوی ہونی چاہیے۔

مزید تفصیلات کے مطابق دوران انٹرویو  سلمان خان نے یہ بھی کہا کہ سابقہ تمام گرل فرینڈ اچھی تھیں، جب دو چار گرل فرینڈ چھوڑ کر چلی گئیں تو مجھے لگا میری ہی کہیں غلطی ہے۔

سلمان خان نے کہا کہ میرے خیال سے انہیں ڈر تھا کہ میں انہیں زندگی میں خوش نہیں رکھ سکوں گا، تو مجھے یقین ہے کہ وہ جہاں بھی ہیں سب خوش ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button