شوبز

انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے شادی کیوں کی؟

 

 بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کی بہترین یادداشت کو شادی کرنے کی وجہ قراردے دیا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما نے اپنے حالیہ انٹریو میں کہا کہ ’میں شادی سے قبل ویرات کی یادداشت سے بہت متاثر ہوئی تھی میں نے سوچا ان کی اچھی یادداشت میرے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی کیونکہ میری یادداشت بہت خراب ہے۔جس پر میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ دونوں میں سے کون اہم تاریخیں بھول جاتا ہے؟ جس پر ویرات نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انوشکا مجھے اہم تاریخیں بتا دیتی ہیں تاکہ میں انہیں یاد رکھوں کیونکہ اس معاملے میں میری یادداشت انوشکا  سے تھوڑی بہتر ہے۔

 

 

یاد رہے کہ 2017 میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی شادی کے بندھن میں بند گۓ تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button