پاکستان کے سوٗنگ کے سلطان کی اداکاری کی پہلی جھلک جاری

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فلم ’منی بیک گارنٹی‘ سے باقاعدہ اداکاری کا آغاز کردیا ہے۔
وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا کرم کے ساتھ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ سے باقاعدہ اداکاری کا آغاز کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی کاسٹ میں وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کے علاوہ پاکستانی اسٹار فواد خان، مرزا گوہر رشید، شہریار منور، مانی، میکال ذوالفقار اور دیگر کئی مشہور اداکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔
میکال ذوالفقارکی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس فلم کا ایک ٹریلر شیئر کیا گیا ہے۔
اس ٹریلر کے زریعے فلم کے کئی دلچسپ مناظر کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے جبکہ وسیم اکرم کو یہ ڈائیلاگ بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’یہاں صرف پیسے کی حفاظت ہوتی ہے، لوگوں کی نہیں اور ہمارے خون سفید ہوچکے ہیں‘۔
View this post on Instagram
پاکستانی اداکار فیصل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور اس تھرلنگ فلم کو رواں سال عیدالفطر پر سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔



