شوبز

انوشکا شرما نے اپنے رات میں سونے کی روٹین بتادی۔

بھارتی معروف خوبرو جوڑی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے رات کو سونے کا معمول انتہائی متاثر کُن ہے ۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی جوڑی دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے جس کی وجہ ان شخصیات کا انٹرٹینمنٹ اور کرکٹ انڈسٹری سے وابستہ ہونا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایک تقریب کے ریڈ کارپٹ پر انوشکا شرما سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کی فیملی کا کوئی ایسا دوست ہے جس کے ساتھ آپ اور ویرات صبح 3 بجے پارٹی کر سکیں؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے  انوشکا شرما نے کہا کہ اگر ہم میں سے کوئی بھی صبح 3 بجے جاگتا تو ہم ضرور کسی دوست کو کال کر لیتے مگر ہم صبح 3 بجے تک جاگنا نہیں چاہتے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں صبح 3 بجے تک جاگنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ہم رات جَلدی سو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اس جوڑی نے ایک نجی تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی تھی  جبکہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران انوشکا شرما نےبتایا تھا کہ ہم دونوں ہی بہت زیادہ سوشل نہیں ہیں، ہمیں عام چیزیں پسند ہیں جیسے گھر میں وقت گزارنا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button