شوبز

پاکستانی سینئر اداکارہ کا ‘ڈپریشن‘ سے متعلق بیان

پاکستانی معروف اداکارہ ریشم نے ڈپریشن سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت پیش کردی

 

اداکارہ ریشم نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی رمضان نشریات میں شرکت کی جہاں انھوں نے ڈپریشن سے متعلق کہا کہ  کہ ‘میرے خیال میں ڈپریشن کچھ نہیں ہوتا ،یہ اللہ سے دوری کا نام ہے’۔

 

اداکارہ نے کہا کہ ‘میرے ماں باپ نہیں تھے، بچپن سے بڑی بہن نے میری پرورش کی لیکن مجھے  جب بھی اپنے  والدین کی یاد آتی تو میں اللہ سے رجوع کرتی، انسان جو مرضی محسوس کرے، اسے چاہیے کہ اللہ کے آگے سر جھکا کے روئے، اس سے مانگے۔

 

 جبکہ دوسری جانب اداکارہ کے دیے گۓ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہے کہ ڈپریشن ایک بیماری ہے۔جس پر اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوۓ کہا کہ’ہر انسان کی اپنی سوچ ہوتی ہے اور میرے نزدیک ہر مسئلے کا حل اللہ سے محبت اور اللہ سے لگاؤ میں ہے، پھر چاہے وہ ڈپریشن ہو یا کوئی اور مسئلہ’۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by therealresham (@therealresham)

 انھوں نے  مزید کہا کہ  ‘شاید کچھ لوگوں کو میری بات سمجھ نہیں آئی،گہری باتیں ہر ایک کو سمجھ آتی بھی نہیں،تنقید کرنے والوں کو میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اپنی انرجی کسی مثبت چیز کے لیے سنبھال کر رکھیں،اللہ آپ سب کو خوش رکھے آمین’۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button