شوبز

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

امریکی ٹائیکون اور سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک میمرز کے حتتے چڑھ گئے۔

متعدد انٹرنیٹ صارف نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستانی ایلون خان فروٹ چاٹ خرید رہا ہے‘۔ ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر میمز تیزی سے شیئر کی جارہی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ ’ایلون مسک‘ بھیس بدل کر غریب پاکستانیوں کے درمیان موجود ہیں، میں نے سنا ہے وہ ایک غریب پرور اور مہربان شخص ہے‘۔

دوسری صارف نے ایلون مسک سے مشابہت رکھنے والے نوجوان کو ’ایلون خان‘ کا نام دے ڈالا۔ نیٹزین نے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے مختلف میمز کو بھی استعمال کیا اور مزاحیہ انداز میں لکھا ’پاکستان میں مہنگے پھل خریدنے کے بعد ایلون ماسک کی حالت بری ہوگئی‘۔

 

مزید تفصیلات کے مطابق ایک اور صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایلون مسک کی نایاب فوٹو، بہتر مستقبل کے لیے امریکا جانے سے پہلے وہ پاکستان کے دور دراز گاؤں میں الیکٹریشن کا کام کرتا تھا۔

 

یاد رہے کہ ایلون مسک کی تصاویر سوشل میڈیا پرتیزی سے  وائرل ہونے کا سلسلہ تاحال جاری ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button