شوبز
رمضان المبارک پر راکھی ساونت کی خصوصی مبارکباد

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سابق شوہر عادل درانی سے شادی کے بعد پہلے رمضان میں مانگی اللہ سے دعا ۔
کچھ روز قبل راکھی ساونت نے رمضان المبارک میں روزے رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمرہ کیلئے دستاویزات تیار کر رہی ہیں تاکہ رمضان میں جانے کی سعادت حاصل ہوسکے
رواں برس کے آغاز میں راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور پھر اپنے دوست عادل درانی سے شادی کی تھی تاہم اب دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔
اب رمضان کے آغاز پر راکھی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں لکھا یااللہ یہ میرے پہلے رمضان ہیں میری مدد فرما، میں نہیں جانتی روزے کیسے رکھے جاتے ہیں، میں اکیلی ہوں، تو میری مدد فرما۔



