شوبز
بالی ووڈ کی عارضی اور حقیقی جوڑی 50 سال بعد بھی مقبول

بالی ووڈ کی عارضی اور حقیقی جوڑی کی رواں سال گولڈن جوبلی مکمل ہوجائے گی۔
1973 کی فلم ابھیمان میں اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ جیا بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں دونوں نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اس مشہور فلم سے قبل امیتابھ اور جیا بچن ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے جبکہ فلم ریلیز ہونے سے ایک ماہ قبل دونوں رشتہ ازدواجی میں بندھ گئے تھے۔
مزید تفصیلات کے مطابق اس فلم کو رواں سال جولائی میں 50 سال مکمل ہوجائیں گے۔
یاد رہے کہ فلم کے 50 سال مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ امیتابھ بچن اورجیا بچن کے رشتہ کوبھی حقیقی زندگی میں 50 سال مکمل ہوجائیں گے ۔



