شوبز
سلمان خان نے کس معروف اداکارہ کا ہاتھ مانگا؟؟

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی شادی کا تو سب کو ہی انتظار رہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی بہت سی خبریں شادی سے متعلق گردش کرتی نظر آئی ہیں۔
ماضی میں سلمان خان نے اپنی ساتھی اور مقبول ترین اداکارہ کے رشتے کے لیے ان کے والد سے ہاتھ مانگا تھا، اداکار کی جانب سے یہ انکشاف خود ایک پرانے انٹرویو میں کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے انٹرویو میں سلمان خان نے جوہی چاولہ کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے میں نے ان کے والد سے جوہی کا ہاتھ مانگا تھا جس پر ان کے والد نے انکار کردیا تھا
یاد رہے جوہی چاولہ کی 1995 میں ایک بزنس مین جے مہتا سے شادی ہوئی تھی اور اب اداکارہ کے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہھی ہیں۔



