شوبز
فلم پراجیکٹ کے میں دپیکا پاڈوکون کا معاوضہ جان کر آپ بھی رہ جائیں گے حیران

دپیکا پاڈوکون کا فلم پراجیکٹ میں کروڑوں میں معاوضہ
دپیکا کی نئی آنے والی فلم ’پراجیکٹ کے‘ ہے جس میں دپیکا کے بھاری بھرکم معاوضے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ’ پراجیکٹ کے‘ کے لیے دپیکا 10 کروڑ بھارتی روپے کا معاوضہ وصول کررہی ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق فلم ’پراجیکٹ کے‘ بھارت کی مہنگی ترین فلموں میں سے ایک ہے جس کا بجٹ 500 کروڑ ہے۔
فلم کے ہدایتکار ناگ ایشون ہیں جب کہ فلم میں بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور اسٹار اداکار پربھاس اہم کردار ادا کریں گے۔



