شوبز

جِم جانے سے بہت فائدہ ہوا ہے میں ایک بہت بڑے دل کے دورے سے زندہ بچی ہوں،ششمیتا سین

ہارٹ اٹیک کے بعد سشمیتا کی جان کیسے بچی؟ اداکارہ نے صحت کا نسخہ اپنی ویڈیو میں بتادیا

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری لائیو سیشن میں سشمیتا نے بتایا کہ مجھے شدید نوعیت کا دل کا دورہ پڑا اور میرے دل کی شریان 95 فیصد بند تھی جس کے بعد سرجری کی گئی۔

سشمیتا سین کا جِم جانے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے متعلق بحث پر کہنا تھا کہ ’آپ میں سے اکثر لوگ جم جانا چھوڑ دیں گے اور کہیں گے کہ دیکھا ششمیتا کو جم جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا لیکن یہ تاثر غلط ہے، ‘مجھے جِم جانے سے بہت فائدہ ہوا ہے میں ایک بہت بڑے دل کے دورے سے زندہ بچی ہوں، مجھے بہت شدید دل کا دورہ پڑا تھا لیکن میرے ایکٹو لائف اسٹائل کی وجہ سے بچ گئی‘۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

مزید تفصیلات کے مطابق سشمیتا نے خواتین کو بھی پیغام دیا اور کہا کہ یہ سوچنا چھوڑ دیں کہ دل کا دورہ صرف مرد حضرات کو پڑ سکتا ہے،اس سے خواتین بھی متاثر ہوسکتی ہیں، یہاں تک کہ نوجوانوں کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے لہٰذا اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی میں سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button