میں شان کی بیوی ہوں ، ہمارے 11 بچے ہیں، پراسرار خاتون کا دعویٰ

ماضی میں شان کے گھر کام کرنے والی مشکوک ماسی نے انٹرویو میں کہا کہ فلم اسٹار شان میرا شوہر ہے ، اینکر بھی خاتون کی بات سن کر حیران و پریشان رہ گیا اور اس نے پھر سے پوچھا کہ کیا واقعی اداکار شان آپ کے شوہر ہیں جس پر اس خاتون نے پورے ہوش و ہواس کے ساتھ کہا وہ میرا شوہر ہیں اور یہ میرے ساتھ موجود اس کا بیٹا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک خاتون کا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں اس نے خود کو شان کی بیوی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
پراسرار عورت نے دعویٰ کیا کہ اداکار نے مجھ سے شادی کی جس سے 11 بچوں نے جنم لیا ۔ شان کے پاس میرا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور نکاح نامہ موجود ہے۔ اس نے مجھے طلاق نہیں دی، ان کے پاس تصویر، ویڈیوز تمام چیزیں موجود ہیں مگر مجھے کچھ نہیں دیا۔
خاتون کے ساتھ کھڑے ہوئے شخص نے بتایا کہ یہ بہت چھوٹی تھی جب اسے بیچا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا یہ خاتون شان کے گھر کام کرنے گئی تھی مگر وہاں شان کی بیوی سے اس کا جھگڑا ہوا تو اس نے گھر سے نکال دیا۔ اس آدمی نے بتایا کہ اس کا تعلق جنوبی پاکستان ڈیرہ غازی خان سے ہے۔ 30 ہزار میں اس کو خریدا ، شان کے علاوہ فاروق نامی شخص نے بھی اس سے شادی کی تھی۔
تاہم اب تک شان کا اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔



