شاہ رخ خان کو اصل عمر بتانے پر مقدمہ کی دھمکی

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو مداح نے اصل عمر بتانے پر مقدمہ کی دھمکی دے دی۔
شاہ رخ خان نے گزشتہ روزسوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے گفتگو کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار نے اس سیشن میں عمر 57 سال بتائی جس پر ان کے مداح نے مقدمہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب آپ کے خلاف ایف آئی آر کروا رہا ہوں کہ یہ بندہ جھوٹ بولتا ہے کہ اس کی عمر 57 سال ہے۔
Khan sab FIR file kar raha hun Aap ke against ke ye bandda jhoot bolta hai ke ye 57 years ka hai @iamsrk#AskSRK pic.twitter.com/epuCeJgicX
— Akhtar Khan (@iamsrkak) February 20, 2023
مزیدتفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے اس مداح کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ براہ مہربانی، ایسا مت کرو یار۔ ٹھیک ہے میں ہی مان جاتا ہوں، میری عمر ابھی صرف 30 سال ہے۔دیکھو اب میں نے آپ کو سچ بتادیا ہے اور یہاں تک کہ میری اگلی فلم کا نام بھی’جوان‘ ہے۔
Please mat karo yaar. Theek hai main hi maan jaata hoon I am 30 years old. There I have now told you the truth..and that’s why, even my next film is called Jawan https://t.co/rIH1lnsAWm
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) February 20, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شاہ رخ خان اور ڈیپیکا پاڈوکون کی فلم پٹھان ریلیز ہوئی تھی جو اب تک 1000 کروڑ کا بزنس کرکے تاریخ رقم کرچکی ہے۔



