شوبز
راکھی ساونت پر تھپڑوں کی بارش

راکھی ساونت نے خود پر تھپڑوں کی بارش کردی
راکھی ساونت نے شوہر عادل خان پر الزامات لگاتے ہوئے خود پر تھپڑوں کی بارش کی
تفصیلات کے مطابق راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کی اور روتے ہوئے خود کو تھپڑ مارتے ہوئے کہا کے ’کیوں پیار کیا میں نے عادل سے، میں کہاں جاؤں، میرے ساتھ بہت برا ہونے والا تھا‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بھی فریج میں جانے والی تھی، عادل نے پورا منصوبہ بنا لیا تھا لیکن میں بچ گئی۔عادل کو لگتا ہے کہ اس کی سنجے دت کی طرح پبلسٹی ہوگئی ہے‘۔
مزید تفصیلات کے مطابق راکھی ساونت نے شوہر عادل خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’اس نے میرے پیسوں سے 6 سے 7 گاڑیاں خریدیں‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں راکھی ساونت نے اپنے مسلمان بوائےفرینڈ عادل خان درانی سے شادی اور اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔



