شوبز
فلم پٹھان نے تاریخ رقم کردی، ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے 4 سال بعد میگا فلم پٹھان میں واپسی ہوئی جس کے بعد فلم انڈسٹری کے تمام فلمز کے ریکارڈ توڑتے ہوئے فلم سب سے آگے ہے ۔
ریلیز ہونے سے قبل اس فلم کی بڑی دھوم تھی ، رلیز ہوتے ہی اس نے کروڑوں کا بزنس کیا۔ یہ فلم مسلسل سینیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے لوگوں کی جانب سے اچھے کامنٹس بھی آرہے ہیں۔ اور اس نے ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کر لیا ہے۔
زرائع کے مطابق فلم کی ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے اتوار کے دن بھی سینیما گھروں میں اسکرینگ کی جارہی ہیں۔ ایکشن سے بھرپور فلم لوگوں میں بہت مقبول ہورہی ہے پوری دنیا میں سینیما گھر فل ہاؤس دیکھی جارہی ہے۔



