شوبز

سجل علی کا شادی سے متعلق نیا بیان سامنے آگیا

معروف اداکارہ سجل علی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ عورت مرد کے بغیر بھی مکمل ہے۔

اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مرد اور عورت کو شروع سے یہ بتایا جاتا ہے کے دونوں ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو مکمل کریں یہ ضروری نہیں۔ کسی کے ساتھ رہنا محبت کرنا اچھا خیال ہے، لیکن آپ مردوں کے بغیر نامکمل نہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ روزانہ لوگوں سے محبت ، عزت ملنا مجھے مکمل کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ میں نامکمل ہوں ۔ ہمارے کلچر کو بہترہونے کی ضرورت ہے ، کیونکہ بچپن سے ہی ہمارے اندر یہ بات ڈال دی جاتی ہے کہ ماسٹرز یا گریجویشن کے بعد شادی کرنی ہے جبکہ یہ ضروری نہیں آپ چاہیں تو پی۔اچ۔ڈی کے بعد بھی شادی کرسکتے ہیں۔

سجل علی کے مطابق ہماری زندگیوں کو محدود کردیا گیا ہے شروع سے ہی ہمیں ایک باکس میں بند کر دیتے ہیں جو کہ غلط ہے۔

شادی کوئی ڈبا یہ باکس نہیں یہ فیصلہ ایک لڑکی کا خود کا ہونا چاہیئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button