شوبز
اُشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ اور ان کے منگیتر معروف گالفر حمزہ امین کی شادی رواں ماہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے گیم شو میں بطور مہمان شرکت کی جس میں شو کے میزبان نے اداکارہ کو مبارک باد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اُشنا شاہ اور حمزہ امین کی اگلے دس دنوں میں شادی ہے جبکہ ان کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق ڈیزائنر وردہ سلیم کی جانب سے گزشتہ ماہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں اشنا شاہ کو ذیزائین کردہ عروسی جوڑے کے خاکے کو دیکھ کر جذباتی ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنی شادی پر وردہ سلیم کا تیار کردہ عروسی جوڑا پہنیں گی۔
View this post on Instagram
واضع رہے کہ گزشتہ برس کے اختتام پر اُشنا شاہ اورحمزہ امین سے منگنی کا اعلان کیا تھا۔



