سوارا بھاسکر نے مسلمان سیاستدان کو اپنا شریک حیات بنالیا

سوارا بھاسکر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
سیاسی اور سماجی معاملات میں بڑھ چڑھ کر بولنے والی بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے شادی کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت کی سیاسی پارٹی سماج وادی کے رُکن فہد احمد سے شادی کر لی۔
انہوں نے اپنی قریبی دوست فہد احمد سے کورٹ میرج کر لی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر فہد احمد سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم اکثر کسی ایسی چیز کو ڈھونڈتے ہیں جو ہمارے بےحد نزدیک ہوتی ہے ہم پیار ڈھونڈ رہے تھے لیکن ہمیں دوستی پہلے مل گئی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو ڈھونڈ لیا۔ فہد ضِرار احمد میرے دل میں خوش آمدید، اس میں تھوڑی افراتفری ہے لیکن یہ تمہارا ہے۔‘
یاد رہے کہ پیشے کے لحاظ سےفہد ضرار بھارت کی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی مہارسٹرا یونٹ کے یوتھ ونگ کے صدر ہیں۔ سوارا اور فہد پہلے دوست بنے پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی ۔



