معروف بھارتی شاعر جاوید اختر اس ہفتے پاکستان آئیں گے

بالی وڈ کے مشہور و معروف شاعر جاوید اختر اس ہفتے پاکستان آئیں گے ۔ لاہور میں منعقد ہونے والے فیض فیسٹیول کے ساتویں ایڈیشن میں دنیا بھر سے اردو شعرائے کرام کو مدعو کیا گیا ہے
وہیں ہندوستان سے جاوید اختر بطور مہمانِ خصوصی پروگرام میں شرکت کریں گے ۔
فیض فیسٹیول 17 سے 19 فروری تک لاہور میں منعقد ہوگا جس کی کل باقاعدہ ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔
اس فیسٹیول میں 60 سے زیادہ مفت ادبی، موسیقی اور آرٹ کی تقریبات پیش کی جائیں گی، جن میں مباحثے، لیکچرز، تھیٹر، ڈانس پرفارمنس، اور قوالی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، فیسٹیول میں برطانیہ، کینیڈا، امریکا اور بھارت سے آئے غیر ملکی وفود کی میزبانی بھی کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال نامور شاعر جاوید اختر کی سربراہی میں بھارت سے ایک بڑا وفد فیسٹیول میں شرکت کرے گا۔
جاوید اختر اس فیسٹیول میں اپنی ایک نئی کتاب کی رونمائی کی تقریب اور مشاعرے میں شرکت کریں گے۔



