دانش تیمور کا کرینہ کپور کے حوالے سے اہم انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی کامیاب شخصیت دانش تیمور نے بھارتی اداکارہ عرف بیبو کے بارے میں اہم انکشاف کردیا۔
دانش تیمورنے ایک ٹاک ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں کرینہ کپور کے ساتھ بالی ووڈ سے ایک بڑی مزاحیہ فلم کی آفر ملی تھی۔
اداکار نے بتایا کہ انہیں کرینہ کے ساتھ فلم آفر ہوئی جس کے لئے وہ اور ان کی اہلیہ کافی پرجوش تھے وہ بالی ووڈ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ تھی جس کے لئے وہ بلکل تیار تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ فلم میں ان سمیت سینیئر اداکار جاوید شیخ کو بھی کاسٹ کیا گیا تھا لیکن شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے کرینہ کپور حاملہ ہوگئیں اور فلم کی شوٹنگ التوا کا شکار ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ فلم کی ٹیم نے ان سے معذرت کرتے ہوئے انہیں کرینہ کپور کے ہاں بچے کی پیدائش تک انتظار کرنے کا کہا لیکن تب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بھی ہوگئی اور وہ فلم کا حصہ نہ بن سکے۔
دانش تیمور کے مطابق پاک – بھارت کشیدگی کے بعد فلم کی ٹیم نے ان سے معذرت کرلی۔



