شوبز

بھارتی اداکار نے آذان کے احترام میں پریس کانفرنس روک دی

کرن کندرا کا یہ چھوٹا سا عمل مسلمانوں کے لئے باعثِ خوشی بن گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار کرن کُندرا کی جانب سے اذان کے احترام میں پریس کانفرنس روکنے کا واقعہ کچھ دن پہلے پیش آیا تاہم ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرن کندرا اپنے نئی آنے والے ڈرامے ‘تیرے عشق میں گھائل’ کی پریس کانفرنس میں مصروف تھے کہ اس دوران اذان شروع ہوگئی۔

اداکار نے ساتھی اداکارہ کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اذان ہو رہی ہے ، دو منٹ بعد بات کرتے ہیں۔

اداکار اذان کے احترام میں خاموش ہوگئے پھر بعد میں پریس کانفرنس دوبارہ شروع کی۔ کرن کندرا کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے کے باوجود کرن کندرا نے دوسرے مذہب کا احترام کیا، انکے اس عمل نے دل جیت لئے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button