ماڈل حسنین لہری حادثے میں شدید زخمی

سپر ماڈل حسنین لہری خطرناک حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئے اور حادثہ پیش آنے کے بعد زندگی بچ جانے پر انہوں نے خدا کے شکرانے بھی ادا کیے۔
ماڈل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے ساتھ خطرناک حادثہ یورپی ملک اٹلی کے ایک سیاحتی مقام پر پیش آیا۔
انہوں نے اسٹوری میں زندگی بچ جانے پر خدا کے شکرانے ادا کیے اور بتایا کہ انہیں یہ یقین ہی نہیں آ رہا کہ وہ کس طرح بچ گئے۔
حسنین لہری نے بتایا کہ ان کے ساتھ خطرناک حادثہ اٹلی کے معروف سیاحتی مقامی امالفی کوسٹ میں پیش آیا اور خدا کے شکر گزار ہیں کہ انہیں نئی زندگی ملی۔
انہوں نے اسٹوری میں اپنی گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا خیال تھا کہ حادثے میں ان کی زندگی چلی جائے گی، تاہم وہ معجزاتی طور پر بچ جانے کے بعد خدا کے شکر گزار ہیں۔
حسنین لہری میں انسٹاگرام اسٹوری میں امالفی کوسٹ کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کوسٹ سطح سمندر سے بہت اونچائی پر تھا اور ماڈل پہاڑ پر موجود تھے۔
اگرچہ انہوں نے اپنے ساتھ خطرناک حادثے سے متعلق آگاہ کیا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ کار ڈرائیونگ کر رہے تھے یا پھر سیاحت کے دوران ان کے ساتھ کوئی پیش آیا؟
حسنین لہری کی جانب سے اپنے ساتھ حادثہ پیش آنے کی خبر شیئر کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضع رہے کہ حسنین لہری شوٹنگ کے سلسلے میں اٹلی میں موجود ہیں، جہاں حادثہ پیش آنے کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔



