شوبز

کیا سنی دیول پاکستان آرہے ہیں؟ انٹرویو میں دیئے گئے بیان نے تہلکا مچادیا

بولی وڈ کے مشہور اداکار سنی دیول جو کہ اپنی فلموں میں پاکستان کی مخالفت کرتے نظر آتے ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں پاکستان آنے کا اظہار کیا ہے ۔

 

ایک پروگرام کے دوران سنی دیول نے اپنے پاکستانی مداحوں سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

 

ماضی میں سنی دیول رجت شرما کے شو آج کی عدالت میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے پاکستان میں اپنے مداحوں کے بارے میں بات کی۔ میزبان نے بالی ووڈ اسٹار سے سوال کیا کہ کیا آپ کبھی پاکستان کا دورہ کریں گے؟

 

جس پر سنی دیول نے جواب دیا کہ ’جب جانا ہوگا تو ہم زور جائیں گے کیونکہ وہاں کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں۔ مجھے اکثر ایئرپورٹ پر ملتے ہیں یا جہاں پر بھی ملے ہیں بہت پیار سے ملتے ہیں ان کا پورا خاندان بہت پیار سے ملتا ہے کیونکہ خاندانوں میں کچھ غلط فہمی نہیں ہے‘۔
سنی دیول کا کہنا تھا کہ ’یہ چند لوگ ہوتے ہیں جو غلط فہمیاں بنا دیتے ہیں‘۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button