شوبز
سنی لیونی کے فیشن شو میں دھماکا

معروف اداکارہ سنی لیونی کے فیشن شو کے وینیو پر دھماکا
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت منی پور کے شہر امپفال میں ہفتے کے روز صبح 6 بجے زوردار دھماکا ہوا. جہاں اتوار کے روز کو ایک فیشن شو ہونا تھا . جس میں معروف اداکارہ سنی لیونی شو اسٹاپر تھیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی زخمی اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم دھماکے کی تحقیقات جاری ہے کہ دھماکے کے لیے کس چیز کا استعمال کیا گیا تھا۔ جبکہ بھارتی پولیس نے یہ شبہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکا دستی بم پھٹنے کی وجہ سے ہوا تھا ۔



