انٹر نیشنلشوبز

راکھی ساونت نے کیا اپنے خاوند عادل درانی سے اظہار شکوہ

مجھے سیڑھی بنا کر تم شہرت نہیں حاصل کرسکتے۔ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا اپنے خاوند عادل درانی سے شکوہ ،

میڈیا سے گفتگو کے دوران راکھی ساونت نے عادل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان بننا اتنا آسان نہیں ہے۔

راکھی کا کہنا تھا  کہ ان کا استعمال ہوا ہے، عادل ایک روپیہ لے کر شہر آئے تھے، آج میں نے انہیں گھر گھر پہنچایا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے میڈیا سے کہا کہ آپ لوگ عادل کا انٹرویو لینا بند کر دیں ورنہ میرا بائیکاٹ کر دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی پیارکرتی ہوں، آج بھی نکاح میں ہوں، آج بھی عادل کی بیوی ہوں لیکن اس ملک میں کسی عورت کے ساتھ ظلم ہو تو کیا وہ عوام اور میڈیا کا سہارا نہیں لے سکتی؟

یاد رہے کہ راکھی ساونت اور عادل درانی نے جولائی 2022 میں کورٹ میرج کی تھی۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button