شوبز
فلم پٹھان نے امریکی باکس آفس پر بھی دھوم مچادی

فلم پٹھان نے امریکی باکس آفس پر بھی شاندار کامیابی اپنے نام کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور اداکار کنگ خان کی فلم پٹھان نے امریکی باکس آفس پر 10 ملین ڈالرز کا بزنس کرنے کے امریکی باکس آفس پر شاندار کامیابی اپنے نام کرلی اور ساتھ ہی اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد تمام بہترین فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
فلم کی اس شاندار کامیابی حاصل کرنے پر بالی ووڈ کے مشہوراداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ ایک ناقابلِ یقین تجربہ ہے، اس کامیابی کے بعد اب میں خدا کے زیادہ شکر گزار ہوں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری فلمیں ہمیشہ پیار محبت سے ریلیز ہوں کوئی ہنگامہ آرائی نہ ہو۔
امریکی باکس آفس میں 10 ملین ڈالرز کا بزنس کرنے کے بعد پٹھان نے ٹار، ٹرائینگل آف سیڈنیس، اور وومن ٹاکنگ جیسی بہترین فلموں پربھی برتری حاصل کرلی ہے۔



