بلاک بسٹر فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے تینوں ایڈیٹس ہوئےایک بار پھر سے اکٹھا

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے ایڈیٹس پھر سے اکٹھے ہوگئے۔
اداکار شرمن جوشی عرف راجو نے سوشل میڈیاایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔
اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرمن جوشی اپنے مداحوں سے کچھ بات کر ر ہے تھے کہ اچانک سے آر مادھوان کی انٹری ہوئی ہے اور وہ آکر خوشی سے شرمن جوشی سے گلے ملے۔
ابھی شرمن جوشی، آر مادھوان بات کرہی رہے ہوتے ہیں کہ عامر خان کی بھی ویڈیو میں انٹری ہوجاتی ہے۔
View this post on Instagram
تفصیلات کے مطابق دراصل یہ تینوں دوست اس ویڈیو میں شرمن جوشی کی نئی فلم ’کونگریجولیشنز‘ کی پروموشن کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔
شرمن جوشی نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تھری ایڈیٹس فلم ’کونگریجولیشنز‘ کی تشہیر کر رہے ہیں جوکہ آج ریلیز ہو رہی ہے۔
اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو دیکھ کر کچھ شائقین کی جانب سے اس بلاک بسٹر فلم کی اگلی انسٹالمنٹ بنانے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔



