شوبز
سلمان خان اور عامر خان نے ایک ساتھ کام کرنے کے لیے تیار

بھارت کے معروف اداکار سلمان خان اور عامر خان نے ایک ساتھ کام کرنے کی تیاری شروع کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق’دبنگ خان‘ اور ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ بہت جلد ایک ساتھ اسکرین پر واپس آ سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان نے سلمان خان کے ساتھ فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اداکار کو ایک فلم کی پیشکش کی ہے جسے وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بنانے کے خواہش مند ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق عامر خان فلم ڈائریکٹر آر ایس پرسنا کے ساتھ گزشتہ کچھ ماہ سے ایک اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس میں کردار کے لیے سلمان خان بالکل فٹ ہیں۔
واضح رہے کہ 1994ء میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے بعد سلمان خان اور عامر خان کو ایک ساتھ مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔



