شوبز
مشہور بھارتی اداکارہ کرائم رپورٹر بن گئیں

بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ یامی گوتم کرائم رپورٹر بن گئیں
بھارتی میڈیا رپوٹ کے مطابق یامی گوتم اپنی آنے والی نئی فلم لوسٹ میں کرائم رپورٹر کا کردار ادا کرتے ہوۓ نظر آۓ گی۔ فلم لوسٹ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یامی کرائم رپورٹر کا کردار نبھا رہی ہے۔ اس فلم کو اٹلانٹا انڈین فلم فیسٹیول ،انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا اور شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے بھی پیش کیا جاچکا ہے جہاں فلم کو بڑی پذیرائی ملی۔
فلم میں یامی گوتم کے علاوہ دیگر اداکاروں پنکج کپور، راہول کھنہ، نیل بھوپالام، تشار پانڈے اور پیا باجپائی بھی شامل ہیں۔ جبکہ اس فلم کی ہدایت کاری انیردھا چوہدری نے کی ہے۔



