انٹر نیشنلشوبز

اتھیا شیٹی نے سنگیت کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی اکلوتی صاحبزادی اور اداکارہ اتھیا شیٹی نے شادی سے قبل ہونے والی رسم سنگیت کی تصاویر شیئر کردیں۔

اتھیا شیٹی نے سنگیت کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئرکیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)

انسٹاگرام پر سنگیت کی تقریب سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سنیل شیٹی نے اپنی بیٹی کے لیے نیک تمناؤں اور خوبصورت کیپشن میں لکھا کہ ’جس دن سے پیدا ہوئی ہوں مجھے اپنی انگلیوں پر نچا رہی ہو، آج اپنی شادی کے موقع پر اپنی دھن پر بھی نچا دیا۔ ہمیشہ خوش رہو‘

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Suniel Shetty (@suniel.shetty)

دوسری جانب  سنگیت سے چند تصاویر کرکٹر کے ایل راہول نے بھی شیئر کیں جس میں اس جوڑی کو اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے ہمراہ ناچتے گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KL Rahul👑 (@klrahul)

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تقریبات سنیل شیٹی کے کھنڈالہ فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی تھی۔ جس میں مہمانوں کی تعداد محدود رکھتے ہوئے صرف رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

تاہم شادی کی استقبالیہ تقریب آئی پی ایل سیزن کے بعد ممبئی میں ہو گی، جس میں 3 ہزار سے زائد مہمان شریک ہوں گے جن کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button