شوبز

فلم پٹھان نے بالی وڈ میں نئی تاریخ رقم کردی

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان نے کامیابی کے بئے ریکارز قائم کردیئے ۔
ایک روایتی کہانی پر مبنی بھرپور ایکشن، وی ایف ایکس کے تڑکے اور اسٹائل سے سجی یہ فلم یش راج اسپائی یونیورس کی کلیدی کڑی ہے۔ یش راج کی پیش کردہ سابق فلمیں ’ٹائیگر‘ اور ’وار‘ اس فلم سے جڑ کر تھرلر اور ایکشن پر مبنی ایک زنجیر بناتی ہیں۔

 

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’پٹھان‘ کی شاندار اور ریکارڈ توڑ کامیابی پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

 

اداکار نے فلم کی کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ ممبئی میں اپنے گھر ’منت‘ سے اپنے مداحوں کو اپنا دیدار کرایا ہے۔

 

’پٹھان‘ نے ریلیز ہوتے ہی ہندی سینما میں تہلکہ مچا دیا ہے اور صرف تین دن میں پوری دنیا سے 313 کروڑ انڈین روپے سمیٹ لئے ہیں۔

 

شاہ رخ خان نے ایک طویل عرصے انڈسٹری پر راج کیا۔ ایسا وقت بھی آیا جب وہ اس دوڑ میں تنہا ہی شامل تھے اور باقی اسٹارز بہت پیچھے رہ گئے تھے، مگر پھر وقت پلٹا۔ ’گجنی‘ کے ساتھ عامر خان نے باکس آفس کے تاج کی سمت جست لگائی اور بعد ازاں ’تھری ایڈیٹس‘، ’پی کے‘ اور ’دنگل‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دیں۔ اسی طرح سلمان خان نے بھی ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button