اتھیا شیٹی نے شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کردیں

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی اکلوتی صاحبزادی اور اداکارہ اتھیا شیٹی شادی کے بعد شادی سے قبل ہونے والی رسومات کی مختلف تصاویر شیئر کر دیں
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 23 جنوری کو رشتہ ازدواج میں بندھنے والے جوڑے اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول نے شادی سے قبل ہونے والی مختلف رسومات کی ادائیگی کی تصاویر شیئرکردیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہلدی (مایوں) کی رسومات کی گزشتہ روز شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول نے آیوری رنگ (Ivory) رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ وینیو کو گیندے کے بھولوں سے نہایت خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
مزید تفصیلات کے مطابق ایک اور تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں گلابی پَلّو اور سُنہری بارڈرز والی سادہ آف وائٹ ساڑھی زیب تن کر کے، بالوں کو جوڑے میں باندھ کر، ہلکے میک میں اداکارہ بالکل روایتی دلہنوں کی طرح خوبصورت لگ رہی تھیں
View this post on Instagram
اس تقریب کے وینیو کو چمیلی کے پرانے درخت پر موگرا کے پھولوں سے سجایا گیا تھا۔
View this post on Instagram



