شوبز

سجل علی کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ آسٹریلیا میں ریلیز

پاکستان شوبز اندسٹری کی خوب رو اداکارہ سجل علی کی پہلی بین الاقوامی فلم  ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کو آسٹریلیا کے سنیما گھروں کی زینت بن گئی۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی اس فلم کا پریمیئر 24 جنوری کو سڈنی میں ہوا اور اسے گزشتہ روز آسٹریلیا بھر کے سنیما گھروں میں پیش کردیا گیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jemima Goldsmith (@khanjemima)

تفصیلات کے مطابق شیکھر کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس کلاسک رومانٹک کامیڈی فلم کو دنیا بھر میں مرحلہ وار پیش کیا جائے گا۔

مزید تفصیلات کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات تصدیق کی کہ اس فلم کو بھارت میں بھی ریلیز کیا جائے گا تاہم ان کی طرف سے  تاریخ کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا جبکہ پاکستان میں یہ فلم مارچ کے پہلے ہفتے میں ریلیز کی جائے گی۔۔

واضح رہے کہ  فلم’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘  کو 24 فروری 2023 کو برطانیہ کے سنیما گھروں میں پیش کیا جائے گا جبکہ یہ فلم  دنیا بھر میں ریلیز کرنے سے قبل مختلف فلم فیسٹیولز میں پیش کی جاچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button