انٹر نیشنلشوبز

سنیل شیٹی کی طرف سے بیٹی کی شادی پر پُرتعیش تحائف سے متعلق خبروں کی تردید

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کے ترجمان نے نوبیاہتا جوڑے کو شادی پر ملنے والے پُرتعیش تحائف سے متعلق گردش کرتی تمام خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ اتھیا شیٹی  اور کرکٹر کے ایل راہول  رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئےجس کے بعد اس جوڑے کو شادی کے موقع پر بالی ووڈ اور کرکٹ کے سُپر اسٹارز کی جانب سے ملنے والے پُرتعش تحائف کی خبریں انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق اب فلم ہیرا پھیری کے اداکار سنیل شیٹی کے ترجمان نے بیان جاری کیا جس میں انہوں نے تمام خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو خبر کی اشاعت سے قبل تصدیق کرنے کی تنبیہ کردی۔

انہوں نے کہنا تھا کہ اس نوعیت کی معلومات شائع کرنے سے قبل ہم سے تصدیق لازمی کروا لیا کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button