شوبز

ساتھی لڑکیوں کی جانب سے طالبہ پر کئے گئے تشدد کے واقعے پر فنکاروں کا ردعمل

لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 4 کے نجی اسکول میں نشے سے منع کرنے پر طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کی جانب سے بدترین تشدد کیا گیا۔ جس پر فنکاروں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

 

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں ڈیفنس  کے نجی اسکول میں نشے سے منع کرنے پر طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کی جانب سے بدترین تشدد کیا گیا۔اس واقعے  پر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

 

 اس واقعے پر اداکار احمد علی بٹ نے اپنی انسٹااسٹوری میں لکھا کہ وہ اس کا ذمے دار والدین اور اسکول انتظامیہ کو سمجھتے ہیں۔ جنہیں اس بات کا بھی بلکل اندازہ نہیں کہ ان کے بچے اسکول اور نجی زندگی میں کیا کررہے ہیں۔ ساتھ ہی احمد علی بٹ نے یہ بھی کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ سوشل میڈیا اور منشیات کس طرح ہماری نوجوان  نسل کو بری طرح برباد کررہی ہے۔

 

اداکارہ یشما گل نے بھی اس واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرم اسٹوری میں لکھا کہ اس طرح کسی کو تنگ کرنا، لڑکی کو مارنا اور ویڈیو بنانا کسی بھی  لحاظ سے اچھا نہیں ہے۔

 

 اداکارہ میرب علی نے اس واقعے پر کہا کہ یہ ایک بیہودہ حرکت ہے اُمید ہے کہ تشدہ کا شکار لڑکی کو انصاف ملے گا. اور یہ بابا کی شہزادیاں جیل میں وقت گزاریں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button