شوبز

پاکستان کی شارٹ ہارر فلم ’گلابو رانی‘ کے نام بین الاقوامی اعزاز

پاکستان  کے معروف اداکار، ہدایت کار اور سینماٹوگرافر عثمان مختار کی شارٹ ہارر فلم ’گلابو رانی‘ نے امریکی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گلابو رانی‘ نے امریکی ایوارڈ جیت لیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’گلابو رانی‘ نے لاس اینجلس سائنس اینڈ فکشن فلم فیسٹیول میں ہارر فلم کی کیٹیگری میں بہترین شارٹ فلم کا اعزاز اپنے نام کیا ۔

تفصیلات کے مطابق فلم کے ہدایتکار عثمان مختار اور معراج حق ہیں جبکہ سینماٹوگرافر فرقان ، رائیٹر علی مراد اور زنیرہ ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق فلم کے مرکزی کرداروں میں اسامہ جاوید حیدر، معراج حق ، دانیال افضال، عمر عبداللہ، نتاشہ اعجاز اور خوشحال خان شامل ہیں۔

ورسٹائل اداکار اور فلمساز عثمان مختار نے اداکاری کا آغاز سال 2016  میں فلم ‘جانان’ سے کیا، اس کے اعلاوہ انہوں نے انا، سبات، ہم کہاں کے سچے تھے اور صنف آہن جیسے کئی قابل ذکر ڈراموں میں بھی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button