بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کا پاکستانی فلم سے متعلق اہم بیان

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فلم”جوائے لینڈ” اور فلم کی ٹیم کو سراہتے ہوئے شائقین کو بھی فلم دیکھنے کا مشورہ دیا
انسٹاگرام اسٹوریزمیں فلم “جوائے لینڈ” کا ایک ویڈیو کلپ شیئرکرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ فلم جوائے لینڈ حقیقی معنوں میں ایک پُرلطف اور مزیدار فلم ہے، فلم کی ٹیم کو مبارک باد جس نے ایسی کہانی کو زندہ کیا۔ پاکستانی فلم جوائے لینڈ جس کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس فلم کو دیکھنا ضروری ہے ۔
خیال رہے کہ فلم جوائے لینڈ ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ۔ پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکر ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ تاہم ایوارڈ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کچھ حلقوں کی جانب سے فلم “جوائے لینڈ” کے موضوع کے حوالے سے شدید اختلاف ظاہر کیے گے تھے اورفلم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔



