بالی وڈ کے شاعر جاوید اختر کی پاکستانی شوبز شخصیات سے ملاقات

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ثروت گیلانی نے دبئی میں معروف بھارتی شاعر، نغمہ نگار،مکالمہ نویس اور سیاسی کارکن جاوید اختر اور ان کی صاحبزادی فلمساز زویا اختر سے ملاقات کی ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ثروت گیلانی کے شوہر فہد مرزا نے بھی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے جاوید اختر اور زویا اختر سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ“ماسٹر جاوید اختر صاحب اور ان کی شاندار فلمساز بیٹی زویا اختر سے مل کر خوشی ہوئی“۔
View this post on Instagram
دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے اس موقع پر اداکارہ عائشہ عمر اور علی ظفر بھی موجود تھے ۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی پوسٹ پر ان کے شوہر اداکار فہد مرزا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ“ماشا اللہ!! تمہیں ہر روز اس حیرت انگیز انسان کے طور پر پروان چڑھتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ تمہارا مقدر ایسا ہی تھا“۔
اداکارہ نے جواب میں لکھاکہ“میری جان میں آپ کی تائید کے ساتھ دنیا فتح کرسکتی ہوں“۔



