راکھی ساونت نے مسلمان بوائے فرینڈ سے خاموشی سے شادی کرلی

بھارت کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت نے مسلمان بوائے فرینڈ عادل درانی سے کورٹ میرج کرلی۔
بگ باس میں اپنی مزاحیہ حرکتوں کی بدولت لوگوں کو حیران کردینے والی اداکارہ راکھی ساونت نے مسلمان بوائے فرینڈ عادل درانی سے خفیہ طور پر کورٹ میرج کرلی۔
View this post on Instagram
عادل اور راکھی کا میرج سرٹیفیکٹ جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے اس میں ان کی شادی گذشتہ برس مئی میں ہوئی ۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ راکھی کی علی سے یہ دوسری شادی ہے، اس حوالے سے دونوں فریقین کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
کچھ روز قبل ہی راکھی ساونت نے بھارت کے ٹاٹا میموریل کینسر اسپتال سے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کی۔ جس میں انہوں نے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔
View this post on Instagram
راکھی نے جب اپنی والدہ کی صحت کے بارے میں ڈاکٹر سے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ راکھی کی والدہ کے پھیپھڑوں تک کینسر پھیل چکا ہے، مزید رپورٹس جمعے تک آئیں گی جس کے بعد معلوم ہوسکے کہ انکی والدہ کو کتنی شعاعیں لگائی جا سکتیں ہیں ۔
واضح رہے عادل ایک بزنس مین ہیں جن کا تعلق دبئی سے ہے۔ ماضی میں دیے گئے انٹرویو میں راکھی نے کہا تھا کہ میں جلدی ہی عادل سے شادی کرنے والی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ چھوٹے کپڑے بھی پہننا چھوڑ دوں گی کیونکہ اسلام میں اس طرح کے ملبوسات پہننے کی اجازت نہیں ہے۔



