2 سال تک کوئی بیٹی کی تصویر نہیں لے سکتا، عالیہ بھٹ

بالی وڈ کی معروف اداکار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے بیٹی ’راحا‘ کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے ایک اہم فیصلہ کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر کپور نے بیٹی راحا کی پرائیویسی سے متعلق میڈیا سے اہم درخواست کی ۔ انھوں نے کہا کہ راحہ کی 2 سال تک کوئی بھی تصویر نہ لی جائے۔
بالی وڈ جوڑی دیگر اداکاروں کی طرح اپنی بیٹی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل نہیں کروانا چاہتا۔اس سے قبل انھوں نے اپنی بیٹی راحہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی ۔ انہوں نے بیٹی سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ تصاویر اور ویڈیوز نہ بنائیں۔
بالی وڈ کی معروف اداکار جوڑی عالیہ اور رنبیر پچھلے سال 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ جس کے کچھ عرصہ بعد ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے عالیہ بھٹ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’راحا‘ رکھا ہے۔



