شوبز
چیتے کے بچے کا نام روینا ٹنڈن کے نام پر کیوں رکھا گیا؟

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے چیتے کے بچے کا نام روینا رکھنے کی وجہ بتادی۔
اداکارہ روینا ٹنڈن جانوروں سے خاصی دلچسپی رکھتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کان پور کے چڑیا گھر میں چیتے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جسے شدید سردی سے بچانے کے لیے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینا ٹنڈن نے ہیٹرز اورکچھ ضروری دوائیاں بھیجیں۔ جس کے بعد چڑیا گھر کے انتظامیہ نے چیتے کے بچے کا نام ’روینا‘رکھ دیا۔
دوسری جانب چڑیا گھر کے انتظامیہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں اداکارہ روینا ٹنڈن کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے یہ بھی بتایا کہ چیتے کے بچے کا نام روینا رکھا ہے۔ اداکارہ نے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا۔اور ساتھ ساتھ چڑیا گھر کے انتظامیہ کی کام کی تعریف بھی کی۔



